سابق وزیر مہاراشٹرا 27ماہ سے جیل میں، ضمانت کی درخواست

ممبئی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر امکنہ سریش دادا جین نے ممبئی ہائیکورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے صحت کی بنیاد پر ضمانت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہیں بدنام زمانہ جلگاؤں ہاؤزنگ اسکام کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہوگی ۔ 71سالہ جین نے اپنی درخواست میں عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ 27ماہ سے جیل میں ہیں اور ان کی پیچیدہ بائی پاس سرجری ہوئی ہے ‘ ان کی صحت دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے اور ذیابطیس و ضعیفی کی وجہ سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہے ۔