نئی دہلی۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے این سی پی کے سینئر قائد اور شہری ہوا بازی کے سابق وزیر پرافول پاٹل کو آئندہ ہفتہ دولت کے ناجائز استعمال کے ایک کیس میں انہیں دفتر طلب کیا ہے۔ یو پی اے دور سے متعلق فضائیہ کے شعبہ کے کئی کروڑ روپئے کے اسکام سے ان کا تعلق بتایا گیا ہے۔ ایرانڈیا کو اس اسکام سے مبینہ طور پر کئی کروڑ روپیوں کا خسارہ ہوا۔ ای ڈی کے بعض عہدیداروں نے بتایا کہ راجیہ سبھا کے رکن پاٹل کو 6 جون کو تحقیقاتی افسر کے روبرو پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ فضائیہ کا اسکام کسی بھی سیاسی لیڈر کے خلاف ایک پہلا اہم کیس بتایا جارہا ہے۔