سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کو پاسوان کا خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر و صدر لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس پاسوان نے آج فرنانڈیز کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو یاد کیا اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ فرنانڈیز منگل کے دن طویل مدتی علالت کے بعد چل بسے ۔ پاسوان نے ان واقعات کی یاد دہانی کی جو فرنانڈیز نے غریبوں کی اور کارکنوں کے کاز کی تائید میں گذارے تھے ۔ انہوں نے انہیں اپنی پارٹی کا رکن پارلیمنٹ بنانا چاہا تھا اور اخباری نمائندوں کو اس کی اطلاع بھی دے دی تھی ۔ جب کہ انہوں نے اپنے پہلے دورہ لندن کے دوران جو 1982ء میں ہوا تھا اپنے بیرون ملک روابط پر اثرانداز ہوتے ہوئے اپنے دورہ کو کامیاب بنایا تھا ۔ بی جے پی لیڈر فرنانڈیز کے ساتھ مختلف سیاسی پارٹیوں میں کام کرچکے ہیں اور ان تمام نے سوشلسٹ نظریہ اختیار کرلیا تھا ۔ وہ مختلف حکومتوں میں وزارتی قلمدانوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں ۔ پاسوان نے کہا کہ فرنانڈیز کبھی بھی کسی سادہ تاجر طبقہ کے ساتھ نہیں بیٹھے ، جبکہ ان کی قیامگاہ کے دروازے ان سے ملاقات کے خواہشمند عوام کیلئے ہمیشہ کھلے تھے ۔ پاسوان نے کہا کہ جارج صاحب ہمیشہ میرے لئے سرچشمہ وجدان بنے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ آنجہانی قائد کی شخصیت ہی تھی جس نے انہیں اپنے مستقبل کے راستے کے انتخاب میں مدد دی اور 1969ء میں انہوں نے سیاست کے میدان میں داخلے کا انتخاب کیا ۔ رام ولاس پاسوان جارج فرنانڈیز کے دیرینہ ساتھی رہ چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی جارج فرنانڈیز کے سوشلسٹ فلسفہ کو اختیار نہیں کیا اور آج تک بھی محروم اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم جدوجہد میں مصروف رہے ۔ انہیں این ڈی اے میں شمولیت کے بعد کابینی درجہ کا مرکزی وزیر بنایا گیا ۔