سابق وزیر داخلہ کے فرزند کی قتل کیس میں گرفتاری

وجئے واڑہ 2 جون ( پی ٹی آئی ) سابق وزیر داخلہ مسٹر وسنت ناگیشور راؤ کے فرزند وسنت کرشنا پرساد کو آج ایک اسکول ٹیچر کے قتل کیس کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ متوفی ٹیچر پی روی کی شریک حیات کی شکایت پر ایک مقامی عدالت کی جانب سے احکامات کی اجرائی کے بعد وسنت کرشنا پرساد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ پرساد اور روی کے ایک دوسرے سے دوستانہ روابط تھے ۔ پولیس قتل کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے ۔