ممبئی۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے سینئر قائد آر آر پاٹل جو 2008ء کے دہشت گرد حملوں کے موقع پر مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ تھے ، آج کینسر کی بیماری کی بناء پر 57 سال کی عمر میں لیلاوتی ہاسپٹل میں انتقال کرگئے ،جہاں وہ مصنوعی آلات تنفس پر تھے۔ وہ سانگلی کے علاقہ تاس گاؤں سے 6 مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پسماندگان میں ان کی والدہ ، بیوہ اور دو دختران شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر کے ذریعہ اظہار ِ تعزیت کیا ہے۔