بیروت 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم لبنان سعد ہریری آج تین سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد لبنان واپس پہنچ گئے وہ موجودہ وزیر اعظم طمام سالم سے ملاقات کرنے کیلئے راست وزیر اعظم کے دفتر پہنچے ۔ ہریری کی اچانک واپسی سعودی فرمانروا ملک عبداللہ کے اس اعلان کے پیش نظر اہمیت رکھتی ہے کہ سعودی عرب لبنان کو ایک ارب امریکی ڈالر بطور امداد دے گا تا کہ شام کی سرحد پر جہادیوں کا مقابلہ کیا جاسکے ۔