سابق وزیراعظم گیلانی کو عطیہ واپس کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فیڈرل (وفاقی) انوسی گیشن ایجنسی (FIA) نے ملک کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایک نوٹس روانہ کی ہے جس میں ایک نیکلس کو واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو صدر ترکی کی اہلیہ نے ملک میں 2010ء میں آئے سیلاب سے متاثرین کیلئے بطور عطیہ دیا تھا۔ آمنہ اردغان جو فی الحال ترکی کی خاتون اول ہیں، نے 2010ء میں پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کے لئے ایک نیکلس (قیمتی ہار) بطور عطیہ دیا تھا۔