سابق وزیراعظم کینیا اوڈنگا کی مودی سے ملاقات

نئی دہلی۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کینیا کے سابق وزیر اعظم رائیلا اوڈنگا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے منگل کو ملاقات کی۔ اوڈنگا کینیا میں حزب اختلاف کے لیڈر ہیں۔ مودی نے اوڈنگا کے ساتھ ایک دہائی قبل ہوئی ملاقات کو یاد کیا جب وہ چیف منسٹر گجرات کے طور پر کینیا کے دورے پر گئے تھے ۔ اوڈنگا نے بھی سال 2009 ء اور 2012 ء میں اپنے ہندوستان کے دورے کویاد کیا۔دونوں قائدین ، ہندوستان اور کینیا کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں ہوئی پیشرفت اور باہمی مفادات سے منسلک علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔