سابق وزیراعظم سنگا پور کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی ۔ 23 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج سنگاپور کے پہلے وزیراعظم لی کیوں یو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ براعظم ایشیاء ایک بلند قامت لیڈر کی موت پر سوگوار ہے ۔ 91 سالہ لی کیوں یو جو کہ نصف صدی تک سنگا پور کی سیاست پر چھائے رہے ۔ آج نمونیا سے فوت ہوگئے۔ صدر کانگریس ونیا گاندھی نے بھی سنگا پور کے سابق وزیراعظم لی کیوں یوو (Lee Kaun Yew) کی موت پر صدمہ کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ ان کا شمار ایشیاء ر مدبروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سنگا پور کی تعمیر و ترقی کی کامیاب کوشش کی تھی۔