ڈھاکہ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء کی کرپشن مقدمہ میں ضمانت پر رہائی میں اُن کی علالت کی بناء پر توسیع کردی۔ 72 سالہ سابق وزیراعظم اور قائد اپوزیشن خالدہ ضیاء چیاریٹیبل ٹرسٹ کی صدرنشین تھیں جبکہ اس میں اسکام پیش آیا تھا ۔ خالدہ ضیاء ’’بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی صدر بھی ہیں جو بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن ہے۔ فیصلہ کے وقت وہ عدالت کے کمرہ میں موجود نہیں تھیں۔