سابق وزیراعظم بنگلہ دیش خالدہ ضیاء پر آتشزنی کی سازش کا الزام

ڈھاکہ۔25جنوری ( سیاست ڈاٹ کام)بنگلہ دیشی قائد اپوزیشن خالدہ ضیاء پر پولیس نے آتشزنی کی سازش کا الزام عائد کیا ہے ۔ ایک بس کو نذرآتش کردیا گیا تھا جس میں 29افراد جھلس گئے تھے ۔ چند دن قبل وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم پر حالیہ تشدد کے سلسلہ میں مقدمہ چلایا جائے گا ۔ خالدہ ضیاء پر ایک مخصوص معاملہ میں جس میں بس پر پٹرول بم اندازی کر کے اسے نذرآتش کردیا تھا ‘ مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ پولیس کے بموجب بی این پی کی قائد کو ایک مقدمہ میں ملزم قرار دیا گیاہے جنہوں نے حملہ کا حکم دیا تھا جس میں 29افراد جھلس گئے تھے ‘جن میں سے 9کی حالت تشویشناک ہے ۔