سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی صحت بہتر

نئی دہلی ۔ 17جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 11جون کو گردہ میں انفکشن ‘ سینہ بھرجانے اور پیشاب کے اخراج میں تکلیف کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کررہی ہے اور انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ اُن کی صحت کے بارے میں مغربی بنگال ‘ بہار ‘ چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے چیف منسٹرس ‘ مرکزی وزراء روی شنکر پرتاپ اور دیگر نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے بموجب 93سالہ واجپائی کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے ۔