کوزی کوڈ ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق نکسلائیٹ لیڈر اور سماجی کارکن مسٹر ٹی این جوائے مشرف بہ اسلام ہوگئے ہیں۔ فیس بک پر اس فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر جوائے نے بتایا کہ مسلمانوں کے خلاف مذہبی فاشزم میں اضافہ پر بطور احتجاج انہوں نے مذہب تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذات پات کے خلاف جدوجہد کے سلسلہ میں ان کے والد نے میرا نام جوائے (Joy) رکھا تھا اوراب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے میں نے اپنا نجمل این بابو رکھ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ مذہبی فاشزم شدت اختیار کررہا ہے میں اپنے پیدائشی مذہب سے ترک تعلق کرلیا ہے۔ میں نے ایک ایسے سماج کا خواب دیکھا ہے جہاں پر تبدیلی مذہب کا کوئی واقعہ نہ ہو۔ مسٹر نجمل این بابو نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد تمام ہندوؤں میں فاشزم کا رجحان بڑھ رہا ہے اور ملک کے مسلمان خوف و ہراس کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ یہ دریافت کرنے پر تبدیلی مذہب کی رسومات ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن وہ انتظار کریں گے۔