ٹی آر ایس پر تمام طبقات سے ناانصافی کا الزام ‘ اُتم کمارریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ستمبر ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اُتم کمار ریڈی نے سابق نکسلائٹ بھیما بھرت کو کانگریس میں شامل کرتے ہوئے کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے پر سماج کے تمام طبقات سے انصاف کرنے اور حکومت میں برابر کا حصہ دار بنانے کا وعدہ کیا ۔ گاندھی بھون کے پرشکام ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُتم کمار ریڈی نے ٹی آر ایس کے دور حکومت میں دلتوں اور قبائلیوں کی توہین اور ان طبقات پر ظلم و ستم کرنے کے الزامات عائد کیا ۔ کے ٹی آر کے اسمبلی حلقہ سرسلہ میں دلت خاندان پر کئے گئے مظالم کا حوالہ دیا ۔ ریت مافیا کی حوصلہ افزائی کرنے کا کے سی آر ارکان خاندان پر الزام عائد کیا ۔ کھمم میں قبائلی طبقات پر ظلم کرنے کی بھی شکایت کی ۔ اُتم کما ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیراعظم اور کے سی آر کے چیف منسٹر بن جانے کے بعد جمہوریت خطرے میں پڑگئی ہے ۔ مسلمانوں ‘ دلتوں ‘ قبائلی طبقات اور بی سی طبقات سے ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر ریاست میں ٹی آر ایس کے خلاف خاموش مہم چل رہی ہے ‘ جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ ٹی آر ایس کے دور حکومت میں جو بھی بدعنوانیاں ہوئیہیں اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے گی ۔ کے سی آر کے بشمول ان کے ارکان خاندان کو جیل روانہ کیا جائے گا ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ہا کہ ٹی آر ایس کو اقتدار