سابق فوجی کی خودکشی، وزیراعظم سے معذرت خواہی کا راہول کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی اور اعلیٰ سطحی قائدین کو سابق فوجی کی خودکشی پر احتجاج کے دوران دو مرتبہ گرفتار کیا گیا۔ کانگریس ہیڈکوارٹرس پر بعدازاں راہول گاندھی نے کہا کہ وہ جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔ تاہم سابق فوجی کی خودکشی پر وزیراعظم کو قوم سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔ کئی عام آدمی پارٹی قائدین بشمول ریاست دہلی کے وزیر گوپال رائے کو بھی گرفتار کیا گیا۔  (متعلقہ خبریں صفحہ 5 پر)