لندن۔21مئی( سیاست ڈاٹ کام ) فرانس کے سباق صدرآنجہانی فرانکوئس متران کی سوانح حیات کی اشاعت سے ایک نیا تنازہ پیدا ہوگیا ہے جہاں ان کی داشتہ نے مذکورہ کتاب میں آنجہانیصدر کے ساتھ اپنے 32سالہ ناجائز تعلقات کا تذکرہ کیا ہے ۔ ’’ متران : اے اسٹیڈی ان امیگوئٹی‘‘ نامی کتاب 2013 میں یو کے میں شائع ہوئی تھی جس کے ایک اقتباس میں داشتہ این پنجویٹ نے تحریر کیا کہ دنیا میںایسے کئی لوگ ہیں جو بور کرنے والے ہوتے ہیں ‘ تاہم ہم جن سے محبت کرتے ہیں ان کی تعریف کرنے سے ہمیں سچی خوشی حاصل ہوتی ہے ۔ این پنجویٹ اب 72سال کی ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متران کے ساتھ ان کی محبت کی اولاد ‘ ان کی واحد بیٹی ہے جو متران کی جانب سے ان کے لئے بہترین تحفہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ متران کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈاکٹر نے انہیں آخری بار ایسا انجکشن دیا تھا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ یادر ہے کہ متران اور پنجویٹ کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب متران 47سال کے تھے اور پنجویٹ کی عمر صرف 20سال تھی جبکہ متران شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ تھے ۔