سابق صدر برازیل پر سپریم کورٹ میں مقدمہ

برازیلیہ ۔یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ سابق صدر لولا دا سلوا کے خلاف سیاسی طور پر انتہائی حساس بدعنوانی کا مقدمہ کی خود سماعت کرے گی۔ انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کے بعد یہ مقدمہ ایک وفاقی جج کے پاس ہے ۔ حال ہی میں وفاقی جج سرگیگو مورو مسٹر لولا کی صدر جیلما روسیف کی کابینہ میں رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔

جاپان کے ساحل پر زلزلہ کا جھٹکہ
ٹوکیو ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور زلزلہ کا جھٹکہ جاپان کے جنوب مغربی ساحلی علاقہ پر محسوس کیا گیا۔ اس کی شدت 6.0 تھی۔ زلزلہ کا جھٹکہ 11.39 بجے دن جاپان کے اہم جزیرہ ہونچو کے ساحلی علاقہ میں محسوس کیا گیا۔ اس کا مبدا 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا جو زلزلوں کے مبدا کے لحاظ سے بہت کم گہرائی ہے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سمندر میں زبردست تموج پیدا ہونے کی وجہ سے بلٹ ٹرینوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ اس علاقہ میں زلزلوں کے پیش نظر ٹھوس عمارتیں ممنوع ہیں۔