سابق صدر امریکہ شریک دواخانہ

ہوسٹن ۔ 24 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر امریکہ جارج ایچ ڈبلیو بش کو اُن کی اہلیہ کی تدفین کے ایک دن بعد ، انفیکشن کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ بش کے خاندانی ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ 93 سالہ بش کو ہوسٹن میتھوڈسٹ ہاسپٹل میں اُس وقت شریک کیا گیا جب اُن کے خون میں انفیکشن پایا گیا ۔ بش کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ فیملی ترجمان میک گراتھ نے بتایا کہ وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔ اُن کی صحتیابی سے متعلق وہ وقتاً فوقتاً بتاتی رہیں گی ۔