سابق صدر امریکہ جارج بش ہاسپٹل سے ڈسچارج

ہوسٹن ۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو آج ہوسٹن کے ایک ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا جہاں وہ گزشتہ 13 دنوں سے انفکشن کے علاج کیلئے شریک کئے گئے تھے ۔ یاد رہے کہ جارج بش کو اُن کی اہلیہ کے انتقال کے صرف ایک روز بعد ہی مزاج خراب ہونے پر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ 93 سالہ بش کے ایک ترجمان جم میک گراتھ نے بتایاکہ ہوسٹن میتھوڈسٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے آج اُن کی حالت کو بہتر بتایا اور یہ بھی کہا کہ ادویات کے اُن پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں لہذا اب اُنھیں ہاسپٹل میں مزید قیام کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب سابق صدر سے بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ ہاسپٹل میں رہنا چاہتے ہیں یا گھر جانا چاہتے ہیں تو انھوں نے بھی گھرجانے کو ترجیح دی ۔