سابق شیڈول کے مطابق سب انسپکٹران پولیس کا امتحان

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : ریاست تلنگانہ میں محکمہ پولیس میں سب انسپکٹران پولیس اور کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے امتحانات پروگرام کے مطابق 17 اپریل کو منعقد ہوں گے ۔ یاد رہے کہ ایس آئی امتحانات کو ملتوی کیا گیا تھا تاہم اس پر نظر ثانی کی جاکر سابق اعلامیہ اور تاریخ کے مطابق ہی امتحان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ کانسٹبلس کی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے سابق تاریخ 3 اپریل کے بجائے 24 اپریل کو منعقد ہوگا ۔۔