سابق شوہر کی نئی بیوی کو ’’گھوڑی ‘‘ کہنا مہنگاثابت ہوا ، خاتون کو دوسال کی سزا

دبئی : ایک برطانوی خاتون کو اپنے سابق شوہر کی نئی بیوی کو فیس بک پر ’’ گھوڑی ‘‘ کہنے کے جرم میں دبئی میں دوسال کی سزا کا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لندن کی رہائشی لیلہ شاہرویش کو ۱۰؍مارچ کودبئی ایئر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ اپنے سابق شوہر کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپس لندن جارہی تھیں ۔ ۵۵؍سالہ شاہروش نے فیس بک پر اپنے سابق شوہر کی نئی شادی کی تصاویر پر اس کی نئی بیوی کو گھوڑی کہہ ڈالا ۔ لیلہ شاہرویش کو اس جرم کی پاداش میں دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ ڈیٹینڈ ان دبئی نامی تنظیم کے مطابق لیلہ کی شادی ۱۸؍ سال برس پہلے ہوئی تھی ۔ بعد میں شوہر سے اختلافا ت کے بعد لیلہ اپنی بیٹی کے ساتھ لندن واپس چلی گئی بعدازاں شوہر نے اسے طلاق دیدی ۔

ا س کے بعد لیلہ کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ۔ اس نے اپنی شادی کی کچھ تصاویر فیس بک پر ڈالی تھی لیلہ نے ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے فارسی زبان میں لکھا کہ میں امید کرتی ہو ں کہ تم احمق بہت جلد زمین کے نیچے ہوں گے ، لعنت ہو تم پر ، تم نے مجھے اس گھوڑی کی وجہ سے چھوڑدیا۔

متحدہ عرب امارات کے سائبر قوانین کے تحت ہتک آمیز تبصرہ پر دوسال کی سزا ہوتی ہے۔ ان قوانین کے پیش نظر قوی امکانات ہیں کہ لیلہ شاہرویش کو بھی دو سال کی جیل کی سزا یا پچاس ہزار پونڈ جرمانہ ہوسکتا ہے۔ لیلہ شاہراویش اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اپنی ۱۴؍سالہ لڑکی کے ساتھ دبئی سے لندن جارہی تھی اس وقت انہیں گرفتارکرلیااو ران کی بیٹی کو تنہا ہی لندن واپس ہونا پڑا۔ لیلہ شاہرویش کی یہ گرفتاری ان کے سابق شوہر کی نئی بیوی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ۔