سابق سی آئی اے افسر کو 20 سال کی سزائے قید

وا شنگٹن 18مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں چین کو مختلف زمرہ کی دفاعی تفصیلات مہیا کرانے کے الزام میں خاطی قرار پائے سنٹرل انٹلیجنس ایجنسی (سی آئی اے ) کے سابق افسر کیون پیٹرک میلوری کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ محکمہ انصاف نے جمعہ کو کہا کہ ورجینیا کے لیزبرگ سے تعلق رکھنے والے میلوری (62 سال)کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔