وشاکھا پٹنم ۔ 19 ۔ جون : ( پی ٹی آئی ) : سابق ریاست آندھرا پردیش کے وزیر قبائلی بہبود پی بالا راجو اور دیگر چار آج اس وقت بال بال بچ گئے اور معمولی زخمی ہوئے جب ضلع وشاکھا پٹنم میں ملکاپوڈی ولیج کے قریب ان کی کار سڑک کی جانب ایک درخت سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ اسپیشل برانچ پی آر او کرن کمار نے کہا کہ مسٹر بالا راجو ، ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی صدر ستیش ورما اور دیگر تین کے ساتھ آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں جنگاریڈی گوڑم سے نرسی پٹنم واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈرائیور نیند کے غلبہ کے باعث گاڑی کا کنٹرول کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ تمام زخمیوں کو نرسی پٹنم ایریا میں ایک دواخانہ لے جایا گیا جہاں فرسٹ ایڈ علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ۔۔