مرینا، 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں پولیس نے ایک نوجوان کو ایک سابق رکن اسمبلی کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ضلع کے سابق ممبر اسمبلی پرشورام مدگل کو کل کسی نامعلوم شخص نے موبائل فون پر جان سے مارنے اور چھوڑنے کے عوض میں ایک کروڑ روپے کا تاوان دینے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس کی شکایت مرینا کوتوالی پولیس میں کی۔ کل دیر رات پولیس نے اس سلسلے میں گرام نگرا کے رہنے والے وشنو گوجر کو گرفتار کر لیا۔ماتا سوئیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے سابق ممبر اسمبلی پرشورام مدگل کو اپنا ایک دوست سمجھ کر مذاق میں گالی دی تھی، حالانکہ اس نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے سے انکار کر دیا ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے ۔