حیدرآباد۔24مارچ ( سیاست نیوز) کانگریس قائدین کی تلگودیشم میں شمولیت کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بھیماورم کے سابق رکن اسمبلی ( کانگریس ) نے آج صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ایک اور قائد کانگریس وشاکھاپٹنم بی سرینواس راؤ نے بھی صدر تلگودیشم سے ملاقات کرکے تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ محض کانگریس کے غلط اقدام کی وجہ سے آج ریاست میں صورتحال ابتر ہوچکی ہے ‘ لیکن تلگودیشم اپنی انتخابی سرگرمیاں انجام دینے کوشاں ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ انتخابات میںامیدواروں کا انتخاب ہر ایک کیلئے قابل قبول ہونے کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محض کانگریس کی جانب سے کی گئی ریاست کی ابتر صورتحال کے باعث ہر کوئی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرنے کو اپنی اولین ترجیح دے رہے ہیں بلکہ اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں ۔