سابق رکن اسمبلی جتیندر ڈاگا کانگریس میں شامل

بھوپال،28اپریل(سیاست ڈاٹ کام)بھارتیہ جنتا پارٹی(یواین آئی)لیڈر اور سابق رکن اسمبلی جتیندر ڈاگا آج یہاں باضابطہ طورپر کانگریس میں شامل ہوگئے ۔سینئر کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ،سریش پچوری اور ریاستی حکومت کے وزیر عارف وکیل اور پی سی شرما کی موجودگی میں مسٹر ڈاگا نے کانگریس کی رکنیت حاصل کرلی۔سینئر لیڈروں نے پھولوں کا ہار پہناکر ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔