سابق رکن اسمبلی بائی ریڈی کی عدالت میں خودسپردگی

حیدرآباد۔3ستمبر ( این ایس ایس) سابق رکن اسمبلی مسٹر بائی ریڈی راج شیکھر ریڈی نے آج کرنول ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی اختیار کرلی ۔ وہ ایک قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر راج شیکھر ریڈی نائب صدر نشین نندی کٹکور مارکٹ یارڈ کے قتل کیس میں ملزم ہیں ‘ وہ گذشتہ 4ماہ سے روپوش تھے ۔ آج صبح اچانک ضلع عدالت میں اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیا ۔

325 اسسٹنٹ سرجنس کی
بھرتیوں کے احکام
حیدرآباد۔/3ستمبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے مقصد سے 325 سیول اسسٹنٹ سرجنس کے تقررات کیلئے آج احکام جاری کئے ہیں۔ ان سرجنس کو تقررات کے بعد ایک سال تک کنٹراکٹ بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔