سری نگر29مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سنہ 2010 میں اعلان شدہ سابق جنگجوؤں کی باز آباد کاری پالیسی کے تحت اپنے شوہروں کے ساتھ وادی وارد ہوئی پاکستانی خواتین نے جمعہ کے روز یہاں بھارتی شہریت اور سفری دستاویز کی فراہمی کے مطالبوں کو لیکر احتجاج درج کیا۔ واضح رہے کہ سال 2010 میں عمرعبداللہ کے دور حکومت میں جنگجوؤں کی بازآباد کاری پالیسی کے تحت قریب ساڑھے چار سو کشمیری جواسلحہ تربیت کے لئے سرحد پار کر گئے تھے ، اپنی بیویوں کے ساتھ واپس وادی کشمیر آئے ۔