بنکاک ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی سابق وزیر اعظم یِنگ لَک شیناواترا اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کے پہلے روز آج عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس مقدمے کا آغاز فوج کی جانب سے ان کی پارٹی کی حکومت ختم کئے جانے کے قریب ایک سال بعد ہوا ہے۔ سابق خاتون وزیر اعظم اپنے حامیوں اور پارٹی قائدین کے ساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں ان کے خلاف چاول پر دی جانے والی سبسیڈی کے منصوبے میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمے کا آغاز ہوا۔ عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر خود کو بے قصور قرار دیا۔