ممبئی 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق اٹارنی جنرل آف انڈیا جی ای واہن واتی کا آج قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 65 برس تھی ۔ ان کا تعلق فرقہ بواہیر سے تھا۔ غلام عیسیٰ جی واہن واتی کے پسماندگان میں شریک حیات کے علاوہ فرزند شامل ہیں۔ مہاراشٹرا کے ایڈوکیٹ جنرل داریس کھمباٹا نے یہ بات بتائی ۔ واہن واتی کو جون 2009 میں تین سالہ معیاد کیلئے یو پی اے حکومت نے اس عہدہ پر تقرر کیا تھا اور بعد میں مزید دو سال کی توسیع دی گئی تھی ۔ تاہم واہن واتی نے جاریہ سال بی جے پی زیر قیادت حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد 27 مئی کو اس اعلی ترین عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔