واشنگٹن ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی وزیر خارجہ اور خاتون اول ہیلاری کلنٹن نے 2016ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ہیلاری کلنٹن نے ایک ویڈیو کے ذریعہ آئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ہیلاری کلنٹن دوسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے میدان میں اتری ہیں۔ اس سے قبل 2008ء میں ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوئی تھیں، لیکن انہیں پرائمری انتخاب میں باراک اوباما سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے ایک روز قبل پناما میں صدر بارک اوباما نے بھی ہیلاری کلنٹن کے صدارتی انتخاب لڑنے کی خبروں کا خیرمقدم کیا اور کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ہیلاری ایک بہترین صدر ثابت ہوں گی، اگر ہیلاری صدارتی انتخاب جیت گئیں تو وہ امریکہ کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔