کولمبو ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا میں سابقہ ایل ٹی ٹی ای گڑھ میں ایک اجتماعی قبر سے 80 انسانی باقیات نکالی گئی ہیں جس سے اس قیاس آرائی کو تقویت مل رہی ہے کہ یہ لاشیں ٹامل شہریوں کی ہیں جو باغیوں کے ساتھ جنگ کے دوران غائب ہوگئے تھے ۔ ایک جوڈیشیل میڈیکل آفیسر دھننجے ویدیا رتنے نے کہا کہ ہم نے 80 لاشیں جمع کی ہیں اور انھیں محفوظ کیا گیا ہے ۔ مجسٹریٹ کے ذریعہ انکوائری کے بعد فارنسک میڈیسن کے عہدیداروں کو اس علاقہ میں متعین کیا گیاہے ۔ حکام نے قبل ازیں بتایا کہ ان لاشوں میں خواتین اور بچوں کی لاشیں شامل ہیں۔