سابقہ امریکی نائب صدر بیڈن صدارتی دوڑ میں شامل

واشنگٹن ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق نائب صدر جوبیڈن نے رسمی طور پر ڈیموکریٹک صدارتی مقابلے میں شرکت اختیار کرلی ہے حالانکہ ڈیموکریٹک امیدواروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہیکہ اگر ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہوگئے تو قوم کی ساکھ داؤ پر لگ جائے گی۔

لفٹ گرنے سے چین میں 11 افراد ہلاک ، دو زخمی
شنزیانگ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ ہیبئی میں ایک زیر تعمیر مقام پر لفٹ گرنے سے جمعرات کو 11 کارکنوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے .۔چین کی خبررساں ایجنسی ژنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ضلع توچینگ کے ہینگ شوئی میں مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح تقریبا آٹھ بجے یہ حادثہ ہوا۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے اور واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔