لندن ۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور دنیا میں کئی لوگ تو ایسے بھی ہیں جواپنے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے زندگی کا بیشتر حصہ صرف کر نے سے بھی نہیں چوکتے۔ برطانیہ کے چارلی واکر کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جو اپنی سائیکل پر4سال بعد 61ممالک کا سفر طے کر کے واپس اپنے گھر پہنچ گیا۔ طویل سفر کے دوران چارلی نے دنیا کے کئی روپ دیکھے اور طرح طرح کے لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ نوجوان سائیکل سوار نے اس دوران مجموعی طور پر 43ہزار میل کا سفر طے کیا اورپر خطر افریقی جنگلات کی بھی سیر کی جبکہ اس دوران چین میں قوانین کی خلاف ورزی پر اسے جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی۔