سائنس فیر پر کتاب کا آج جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : نیشنل سائنس فیر اکیڈیمی اور روزنامہ سیاست کے باہمی اشتراک سے سائنس فیر اور انجینئرنگ پراجکٹ پر کتاب کی رسم اجرائی تقریب جمعرات 25 اگست کو شام 4 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئے گی ۔ مہمانان خصوصی ثمین فاطمہ پرنسپل انجینئرنگ کالج عثمانیہ یونیورسٹی سمیرہ سارب رسول خاں ( شاداں گروپ ) ڈاکٹر اسماء زہرا ، بی کرشنا راجو ، ڈاکٹر ایم آدی نارائن ، ڈاکٹر وینکٹیشور راؤ ہوں گے ۔ کوآرڈینٹر ڈاکٹر سید غوث الدین اور کنوینر عبدالرحمن نے سائنس ٹیچرس اور اسکول صدر سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔۔