سائنس فکشن ناولوں کی مصنفہ اُرسلا گوئن کا انتقال

نیویارک ۔ 24 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں سائنس فکشن اور جادوئی اور تصوراتی دنیا میں لے جانے والی مصنفہ اُرسلا گوئن کا 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ ان کے خاندانی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اُرسلا گوئن کی کتابیں دنیا بھر میں ہاتھوں ہاتھ لی جاتی تھیں اور ان کا ہر ایڈیشن بازار میں آتے ہی فروخت ہوجایا کرتا تھا ۔ اُرسلا گوئن کو ’’ ارتھ سی ‘’ سیریز کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس کا دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے اور فلم بھی بنائی گئی ہے جس میں ایک جادو ٹونا سیکھنے والے کو شیطانی طاقتوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہ کتاب ایک ایسے وقت شائع ہوئی تھی جب ہیری پوٹر کا وجود بھی نہیں تھا ۔ اُرسلا گوئن کی پہلی ناول ’’ روکتینسن ورلڈ ‘‘ 1966 ء میں شائع ہوئی تھی تاہم انہیں بین الاقوامی شہرت 1969 ء میں ان کے ناول ’’ دی لیفٹ ہینڈڈارکنیس ‘‘ سے ملی تھی ۔