حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر جے ایس سندھو ، اگریکلچرل کمشنر ، حکومت ہند نے کہا کہ زرعی سائنس دانوں کو آج پانی کی قلت ، سوائیل ڈی گریڈیشن اور بائیو ڈائیورسٹی کو نقصان کے چیالنجس کا سامنا ہے ۔ زرعی سائنس دانوں کو ان چیالنجس سے نمٹنے کے لیے ریسرچ پر توجہ دینی چاہئے ۔ یہاں راجندر نگر میں ڈائرکٹوریٹ آف رائس ریسرچ پر ایک دو روزہ سمینار کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر سندھو نے کہا کہ موسمی تبدیلی سے زراعت میں پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں ۔ اس دو روزہ سمینار میں ایک ہزار سے زائد مندوبین حصہ لے رہے ہیں ۔ اس سمینار سے ڈاکٹر ایس کے پاٹل ، وائس چانسلر آئی جی کے وی وی ، رائے پور چھتیس گڑھ اور ڈاکٹر اے پدما راجو وائس چانسلر اے این جی آر اے پونے بھی مخاطب کیا ۔۔