حیدرآباد ۔ 16 نومبر (آئی این این ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے بیاڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو چائنا اوپن سوپر سنگلز میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ مسٹر چندرشیکھرراؤ نے اپنے پیام مبارکباد میں کہا کہ رواں سال کے دوران سائنا کی یہ تیسری کامیابی ہے جس پر سارا تلنگانہ فخر کرتا ہے ۔ ان کی کامیابیوں سے تمام نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں میں ایک نئی امنگ پیدا ہوگی ۔