نئی دہلی، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج سائنا نہوال کو بیڈمنٹن میں عالمی نمبر 1 کا مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے اس کارنامہ پر ہندوستان کو فخر ہے۔ پرنب مکرجی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر تحریر کیا، ’’سائنا نہوال کو بیڈمنٹن میں عالمی نمبر 1 بننے پر مبارکباد! بجاطور پر مستحقہ اعزاز، اور اُن کیلئے نیک تمنائیں پیش ہیں‘‘۔ مودی نے بھی ٹوئٹر پر لکھا ، ’’سائنا نہوال کے کارناموں نے ہمیں انتہائی فخر کا احساس فراہم کیا ہے۔ ان کے عالمی نمبر 1 بننے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔ دریں اثناء 25 سالہ حیدرآبادی نے یہاں انڈیا اوپن سوپر سیریز میں جاپانی یویی ہاشیموتو کو 21-15، 21-11 سے ہرا کر 225,000 ڈالر والے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔