سائبیریا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ‘ 18 افرادہلاک ہوگئے

سائبریا ۔5اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی عہدیداروںکے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی دوسرے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔حکام نے مزید بتایا کہ دونوں ہیلی کاپٹر ایک ہی ہیلی پیڈ سے اڑے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 15 مسافر اور عملے کے 3 ارکان شامل ہیں۔