سائبیریا میں وسیع و گہرے گڑھے سے سنسنی اور تجسس

ماسکو ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سائبیریا کے ایک دوردراز علاقہ میں جسے مقامی افراد’’دنیا کے اختتامی گوشہ‘‘ کے نام سے جانتے ہیں ، وہاں ایک بہت بڑا اور گہرا گڑھا پایا گیا ہے جس نے پورے روس میں تشویش کی لہر دوڑادی ہے اور سائنسدانوں کو اُس کی تحقیقات کیلئے روانہ کیا گیاہے ۔ یہاں اس بات کا تدکرہ دلچسپ ہوگا کہ دوردراز کے توانائی کی دولت سے مالا مال یمالو۔نینسیکی میں اس بڑے اور گہرے گڑھے کی اطلاع اُس وقت منظرعام پر آئی جب ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی اور جسے لاکھوں افراد نے دیکھا ۔ گڑھے کی وسعت یا قطر کا اندازہ اُس ویڈیو کو یو ٹیوب پر پوسٹ کرنے والے پُلکا نامی شخص کے الفاظ سے کیا جاسکتا ہے جس نے کہا تھا کہ اُس گڑھے میں آپ متعدد MI-GS لڑاکا ہیلی کاپٹر اُڑاسکتے ہیں اور وہ بھی اُس ڈر و خوف کے بغیر کہ ہیلی کاپٹر کسی سے ٹکرا جائے گا ۔ یہ گڑھا ماسکو سے 2000 کیلومیٹر شمال مشرقی علاقہ سالیکھارڈ میں واقع ایک گیس فیلڈ سے قریب واقع ہے جس سے اب یہ چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ یہ گڑھا ضرور کسی نہ کسی سازش کا حصہ ہے بلکہ اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو یہ کہہ رہے کہ اتنا وسیع اور گہرا گڑھا صرف aliens کا کام ہوسکتا ہے۔