سائبر سیکوریٹی پر تلنگانہ حکومت کا نیدر لینڈ کی ہیگ سٹی سے معاہدہ

حیدرآباد23مئی(یواین آئی)تلنگانہ حکومت نے سائبرسیکوریٹی پر نیدر لینڈ کی ہیگ سٹی کے ساتھ یادداشت مفاہمت کی ہے ۔تلنگانہ کے محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری جئیش رنجن نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کا پہلا آئی ٹی کلسٹر حیدرآبادمیں ہیگ سیکوریٹی ڈیلٹا کے ساتھ اشتراک کے ذریعہ قائم کیاجائے گا۔آئی ٹی ہب،لا یونیورسٹیز،پولیس اور دیگر محکمہ جات کو سائبر سیکوریٹی کے تحت لایاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو سائبر جرائم سے پاک بنانے کے لئے ٹی آرایس حکومت نے ایک بہتر فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کلسٹر کے ذریعہ ہیکرس کو روکا جاسکتا ہے ۔