واشنگٹن ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ سائبر معاشی جرائم اور امریکی نیٹ ورکس پر حملوں میں ملوث چین کے کئی افراد و تنظیموں کے خلاف تحدیدات عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ وہ امریکی نیٹ ورک سے انتہائی حساس تجارتی معلومات کے سرقہ کی کوشش کررہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اوباما انتظامیہ چین کی کئی کمپنیوں اور انفرادی طور پر کئی افراد کے خلاف معاشی تحدیدات کا منصوبہ تیار کررہا ہے جنہیں سائبر سرقہ کے ذریعہ امریکی تجارتی خفیہ معلومات سے مدد ملی ہے۔