سائبر آباد کمشنر کا آر جی آئی اور شمس آباد پولیس اسٹیشن کا دورہ

شمس آباد ۔ /3 اپریل (سیاست نیوز) سائبرآباد کمشنر مسٹر سی وی نجار نے آج اچانک شمس آباد اور آر جی آئی پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔ شمس آباد زون ڈی سی پی پی وی پدمجا ریڈی نے سائبر آباد کمشنر کو تمام حالات سے واقف کروایا ۔ کمشنر نے ریسپـشن کاؤنٹرس کا اور فائیلس کا جائزہ لیا ۔ دونوں پولیس اسٹیشنوں کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کو قابو کرنے اور انہیں ختم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائے ۔ ریاست بھر میں فرینڈلی پولیس کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے یہاں پر بھی فرینڈلی پولیس کو برقرار رکھا جائے اور عوام کے ساتھ تعاون کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جرائم کو ختم کرنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ اس موقع پر شمس آباد ڈی سی پی پی وی پدمجا ، اے سی پی اشوک کمار ، انسپکٹر آر جی آئی اے مہیش ، ڈی آئی دامرو نائیک، شمس آباد انسپکٹر کرشنا پرساد ، محمد خلیل پاشاہ ، سرینواس ، محمد احمد پاشاہ ، شیوا کمار ، دھنن جئے سب انسپکٹرس کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔