شمس آباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کمشنر سی وی آنند نے شمس آباد ایرپورٹ میں مین گیٹ اور سری سیلم ہائی وے پر آوٹ پوسٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سی وی آنند سائبر آباد کمشنر نے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس جو ایرپورٹ پر تعینات رہتی ہے ۔ جو مسافرین کی حفاظت وغیرہ کے فرائض انجام دے رہی ہے ۔ انہیں سہولت مہیا کرنے کی غرض سے جی ایم آر کو ایک مکتوب روانہ کیا گیا تھا ۔ جس پر انہوں نے اقدام کرتے ہوئے آوٹ پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے ساتھ ایک وسیع شلٹر تیار کیا گیا جس میں پولیس عہدیداروں کو بیڈ رومس و باتھ رومس کی سہولت کے ساتھ رات کے وقت آرام کرنے کے لیے ہال قائم کیا گیا ۔ مسلسل ڈیوٹی انجام دینے کے بعد انہیں آرام کرنے ایر پورٹ گیٹ سے شمس آباد آنا پڑرہا تھا لیکن اب یہ سہولت انہیں وہاں پر ہی فراہم کی جارہی ہے ۔ سی وی آنند نے کہا کہ سائبر آباد میں ساٹھ لاکھ آبادی ہے جن کی حفاظت کے لیے پانچ ہزار پولیس عملہ موجود ہے جو کہ ناکافی ہے ۔ اضافہ اسٹاف کے لیے حکومت کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے ۔
پانچ ہزار عملہ کو بڑھاکر دس ہزار کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور اب بھی ایک ہزار جائیدادیں خالی ہیں پہلے ان کی بھرتی کی جائے گی ۔ سائبر آباد میں خاص کر ایرپورٹ میں کبھی بھی الرٹ جاری ہوتا ہے ۔ جس کی حفاظت کے لیے TSSP ، اکٹوپس ، گرے ہاونڈس ، اسپیشل پولیس ، آئی بی ، انٹلی جنس ، ایس بی وغیرہ کے ساتھ جی ایم آر سیکوریٹی سی آئی ایس ایف ، سیکوریٹی موجود ہے ۔ جو مسافرین کی حفاظت کرتے ہیں اور مسافرین کی آمد و رفت پر بھی ایس بی اور انٹلی جنس کے ذریعہ ان پر نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ آئے دن بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع آتی ہے اور دہشت گرد کے حملے کئی مقامات پر ہونے سے یہاں پر الرٹ جاری کیا جاتا ہے ۔ سائبر آباد میں ہم جرائم کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سی وی آنند سائبر آباد کمشنر نے GHIAL چیف ایگزیکٹیو آفیسر SGK کشور سے پولیس عملہ کو سہولت مہیا کرانے پر اظہار تشکر کیا ۔ رمیش نائیڈو ڈی سی پی شمس آباد ، سدرشن اے سی پی اور سدھاکر انسپکٹر کے علاوہ ایرپورٹ سیکوریٹی اسٹاف موجود تھا ۔۔