حیدرآباد۔/9 ستمبر، ( سیاست نیوز) انتخابات کے پیش نظر سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں بڑے پیمانے پر انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔ پولیس کمشنر رچہ کنڈہ نے 54 انسپکٹران کے تبادلے کئے ہیں۔ انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر پی لکشمی کانت ریڈی کا تبادلہ کرکے انہیں ٹریفک انسپکٹر کشائی گوڑہ مقرر کیا ہے۔ انسپکٹر پولیس بالا پور مسٹر ایس موہن ریڈی کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر اسپیشل برانچ بھونگیر مقرر کیا گیا ہے۔ انسپکٹر میر پیٹ اے منموہن کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر ملکاجگیری مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر وی سی سجنار نے بھی 64 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے۔ انسپکٹر پولیس مہیشورم مسٹر کے سنیل کا تبادلہ کرکے انہیں ڈیٹکٹیو انسپکٹر کشائی گوڑہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈیٹکٹیو انسپکٹر سرور نگر ارجنیا کا تبادلہ کرکے انہیں انسپکٹر مہیشورم مقرر کیا گیا ہے۔ حیدرآباد سے بھی تعلق رکھنے والے کئی انسپکٹران کو سائبرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔