ساؤتھ سنٹرل ریلویز کی صد فیصد ایل ای ڈی لائٹس نصب کرنے کی تجویز

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلویز ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا نشانہ جس کی تاریخ وزیر ریلویز مسٹر پیوش گوئل نے 30 جون مقرر کی تھی ۔ قبل از وقت ہی حاصل کرلیا ۔ ریلویز کے رہائشی کوارٹرز میں لگے 23,740 روایتی بلبس کی جگہ 1,64,291 ایل ای ڈی بلبس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ۔ ایس سی آر کے بیان کے مطابق اس عمل سے 35.4 لاکھ یونٹ برقی کی بچت ہوگی جس کی قیمت سالانہ 3 کروڑ روپئے کے مساوی اور 3187 ٹن کاربن اخراج میں سالانہ کمی کا باعث بنے گا ۔ اس سے قبل ایس سی آر نے 1,35,417 ایل ای ڈی بلبس 733 ریلوے اسٹیشن اور 1424 سرویس بلڈنگس میں تنصیب کیلئے مارچ 2018 کی تاریخ مقرر کی تھی جس کی قبل از وقت ہی مکمل کرلیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ تمام رہائشی کوارٹرز میں صد فیصد نشانہ رکھا گیا تھا ۔ جس کو تکمیل کرلیا گیا ۔ ایس سی آر جنرل منیجر مسٹر ونود کمار یادو نے زون کے چیف الیکٹریکل انجینئیر مسٹر اے اے بھٹوگے اور ان کی ساری ٹیم اور اسٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایس سی آر کے تاج میں یہ ایک نیا پنکھ ہے ۔