جے پور12اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں زیکا وائرس پر مکمل طور پر قابو نہ پائے جانے کے سبب طبی محکمہ کی جانب سے اس پر قابو پانے کے لئے مستعدی کے ساتھ لوگوں میں بیداری پیدا کی جارہی ہے ۔راجدھانی جے پور کے بعد ضلع بھرت پور میں بھی ایک زیکا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت اور محکمہ مزید مستعد ہوگئے ہیں اور احتیاطی تدابیر ک کی ہدایت کے ساتھ ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔صحت اور طبی امور کے وزیر کالی چرن صراف کے مطابق مرکز سے آنے والی ٹیم کے ساتھ محکمے کی مختلف ٹیمیں زیکا وائرس کے سلسلے میں لوگوں میں بیداری پھیلا رہی ہیں۔ شہروں کے ساتھ گاوؤں میں زیکا کے بارے میں لوگوں کو بتایا جارہا ہے تاکہ اس پر قابو پانے کے لئے لوگوں کو خبردار رہنے کے ساتھ وائرس کے تئیں ان کا خوف کو دور کیا جاسکے ۔