طئے شدہ سمجھوتہ پر پابندی کیلئے اصرار ،عہدیدار وں کی کے سی آر سے ملاقات
حیدرآباد یکم جولائی ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل عہدیدارو ںنے آج چیف منسٹر حکومت تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راو سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ میٹرول ریل پراجکٹ کے جاری کام بعض ناگزیر وجوہات کے باعث روکدیئے گئے اور ان حالات میں حیدرآباد میٹرول ریل پراجکٹ کے اعلی عہدیداروں کی مسٹر کے چندرا شیکھر راو چیف منسٹر ریاست تلنگانہ سے ملاقات کی کافی اہمیت پائی جاتی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ حکومت تلنگانہ بعض تاریخی عمارتوں کے پاس میٹرو ریل کو انڈر گراونڈ (زیر زمین راستوں سے) لیجانے کی حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ عہدیداروں کو ہدایات دی تھی۔ لیکن حیدرآباد میٹرول ریل پراجکٹس کے عہدیداروں نے اس تجویز سے صاف طور پر انکار کر کے اس بات کو واضح کیا تھا کہ اگر زیر زمین کاموں کو انجام دینے پر پراجکٹ کے مصارف میں زبردست اضافہ ہوگا ۔ لہذا زیر زمین راستہ سے کام انجام دینے کو بالکلیہ طور پر ناممکن قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے کاموں کو سابقہ منصوبہ کے تحت انجام دینے کا اعلان کیا تھا جس کے پیش نظر ہی حکومت ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندر شیکھر راو اور حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے عہدیداروں کے مابین خوشگوار بات چیت ہونے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ باوقار بین الاقوامی تعمیراتی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل این ٹی ) اپنے طئے پراجکٹ میں اچانک مداخلت پر ناراض ہے اور اس کو بین الاقوامی اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔