تکریت۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ نے عراقی فوج کے زیرتربیت افراد پر خودکش حملہ کیا ۔ کئی خودکش حملہ آور تکریت کے قریب فوجی اڈہ میں زبردستی داخل ہوگئے تھے ۔ اُن کا نشانہ نینوا کی پولیس فورس تھی ۔ شمالی صوبہ جس کا دارالحکومت موصل ہے ‘ یہاں کے کئی افراد پولیس ملازمت کیلئے زیر تربیت تھے ۔ یہ تربیتی پروگرام اس کی اسپیشرفوجی اڈہ پر چلایا جارہا تھا ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس حملہ سے 12زیر تربیت افراد ہلاک ہوگئے ۔ عراق میں دہشت گرد حملے روز کا معمول ہیں۔